ETV Bharat / state

Block Diwas Budgam: ڈی سی بڈگام نے کی بلاک دیوس کی صدارت - بڈگام پارینو بلاک دیوس

ڈی سی بڈگام نے بلاک دیوس کے دوران تمام متعلقہ افسران سے عوام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر زور دیا۔ DC Budgam Chairs Block Diwas Held in Parnewa

ڈی سی بڈگام نے کی بلاک دیوس کی صدارت
ڈی سی بڈگام نے کی بلاک دیوس کی صدارت
author img

By

Published : Feb 9, 2023, 1:34 PM IST

بڈگام: ڈپٹی کمشنر بڈگام، ایس ایف حامد نے سب ڈویژن خانصاحب کے بلاک پارنیوا میں پنچایت حلقہ قلبگ میں منعقدہ بلاک دیوس کی صدارت کی۔ بلاک دیوس پبلک پارک قلبگ میں منعقد کیا گیا، جہاں ملحقہ دیہات جیسے واگر، پارنیوا، حاؤورہ، کرمشور، آرم پورہ، ہڈن، نونر اور دیگر گاؤں کے پی آر آئیز، معزز شہریوں اور مقامی نوجوانوں کے وفود نے ڈی سی بڈگام کو اپنے مطالبات سے آگاہ کیا۔

بلاک دیوس کے دوران عوام سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے پنچایتی نظام کو مستحکم بنائے جانے کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ تھری ٹائر نظام (پنچایتی راج سسٹم) جمہوری نظام کی اصل بنیاد ہے۔ ڈی سی نے بلاک دیوس کے موقعے پر عوامی مسائل سنے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کی۔

ڈی سی نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ مقامی سرکاری اسکولوں کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم بنائیں تاکہ طلباء کو بہتر تعلیمی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ڈی سی نے پنچایت حلقہ میں صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے مقامی پی آر آئی ممبران سمیت مقامی باشندوں کی ستائش کی، تاہم انہوں نے صفائی ستھرائی کے حوالہ سے مزید بہتر اقدامات اٹھائے جانے کی بھی اپیل کی۔ انہوں نے پی ڈی ڈی حکام کو ہدایت کی کہ وہ ایچ ٹی اور ایل ٹی ترسیلی لائنز مرمت کے کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں۔

مزید پڑھیں: DC Budgam Visits NIFT Campus ڈی سی بڈگام کا این آئی ایف ٹی کیمپس کا دورہ

سرکاری اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے پر زور دیتے ہوئے، ڈی سی نے مقامی لوگوں سے مختلف سرکاری اسکیمز کے تحت زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے فلاحی اور ایمنسٹی اسکیموں کے تحت اندراج کرانے کی اہمیت پر زور دیا۔ ڈی سی بڈگام کے علاوہ اس موقعے پر اے ڈی ڈی سی بڈگام ڈاکٹر اکرم اللہ ٹاک، ایس ڈی ایم خانصاحب، سی ای او، سی ایم او، تمام انجینئرنگ ونگز کے ایگزیکٹو انجینئرز اور ضلع انتظامیہ کے دیگر افسران بھی موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.