ETV Bharat / state

DC Budgam Chairs Block Diwas : ڈی سی بڈگام نے کی کھاگ علاقے میں بلاک دیوس کی صدارت - لوگوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل

ڈی سی بڈگام نے ضلع کے کھاگ علاقے میں منعقدہ بلاک دیوس کی صدارت کی بعد ازاں انہوں نے شونگلی پورہ اور لچھمن پورہ دیہات کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے لیے قالین ہاتھ سے تیار کرنے والے دستکاروں سے بات چیت کی۔ DC Budgam Visits Shonglipora meets Carpet weavers

ڈی سی بڈگام نے کی کھاگ علاقے میں بلاک دیوس کی صدارت

author img

By

Published : Sep 22, 2022, 11:43 AM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) ایس ایف حامد نے بلاک کھاگ کے دور دراز پنچایتی حلقہ لچھمن پورہ میں منعقدہ بلاک دیوس کی صدارت کی۔ اس موقع پر دیہات لچھمن پورہ، بٹہ پورہ، لاسی پورہ، حبر، سیتھارن، درنگ سمیت دیگر ملحقہ دیہات کے پی آر آئیز، سیول سوسائٹی ممبران اور معزز مقامی شہریوں نے ڈی سی کو اپنی ضروریات سے آگاہ کیا۔ Block Diwas at Khag

ڈی سی بڈگام نے کی کھاگ علاقے میں بلاک دیوس کی صدارت

عوامی شکایات، مطالبات سننے کے بعد ڈی سی نے افسران سے لوگوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی تلقین کی۔ ڈی سی بڈگام نے کہا کہ بنیادی ضروریات کو عوام تک بہم پہنچانے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ہیں توسہ میدان سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور کشادگی کے منصوبے زیر غور ہیں وہیں بجلی، پانی، تعلیم اور صحت کے شعبہ میں بھی بہتری لائے جانے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔DC Budgam Chairs Block Diwas at Khag

بلاک دیوس میں شریک چیف ایجوکیشن آفیسر بڈگام نے بتایا کہ اسکولوں کو اگلے درجے تک اپ گریڈ کرنے کے لیے فزیبلٹی چیک کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلباء اور عملہ کی حفاظت کو یقینی بنائے جانے کے لیے مڈل اسکول کی عمارات کا سیفٹی آڈٹ بھی کیا جائے گا۔ اس موقع پر ایگزن پی ڈی ڈی نے مقامی لوگوں کو ون ٹائم پی ڈی ڈی ایمنسٹی اسکیم کے بارے میں آگاہ کیا اور صارفین پر زور دیا کہ وہ اس کے تحت فوائد حاصل کریں۔

صفائی ستھرائی پر زور دیتے ہوئے ڈی سی نے پی آر آئز سمیت بلاک دیوس میں شریک لوگوں سے سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال سے گریز کرنے کی تلقین کرتے ہوئے گھروں کے ساتھ ساتھ آس پڑوس کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی بھی تلقین کی۔

ڈی سی نے شونگلی پورہ اور لچھمن پورہ دیہات کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے لیے قالین ہاتھ سے تیار کرنے والے دستکاروں سے بات چیت کی۔ DC Budgam Visits Shonglipora meets Carpet weavers

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.