ETV Bharat / state

DC Budgam Chairs Block Diwas ڈی سی بڈگام نے کی بلاک دیوس کی صدارت - ڈپٹی کمشنر بڈگام ایس ایف حامد

بلاک دیوس کے دوران خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے سڑکوں کے میگڈمائزیشن کے لیے 4.4 کروڑ روپے کے ایک پروجیکٹ کو منظوری دی گئی ہے اور R&B کو اس پر جلد سے جلد کام شروع کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ Block Diwas at BK Pora Budgam

ڈی سی بڈگام نے کی بلاک دیوس کی صدارت
ڈی سی بڈگام نے کی بلاک دیوس کی صدارت
author img

By

Published : Oct 22, 2022, 6:48 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈپٹی کمشنر بڈگام ایس ایف حامد نے بلاک بی کے پورہ کے پنچایت حلقہ کزویرہ میں منعقدہ بلاک دیوس کی صدارت کی۔ اس موقع پر کزویرہ، گوہر پورہ، سانزی پورہ، نوبگ، کیسرملہ، بگام اور دیگر ملحقہ دیہاتوں کے پی آر آئیز سمیت دیگر معززین نے ڈی سی کو اپنے مطالبات سے آگاہ کیا۔ ڈی سی نے عوامی وفود کی شکایات سننے کے بعد حکام سے عوام کو بنیادی سہولیات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ BK Pora Budgam block Diwas

ڈی سی بڈگام نے کی بلاک دیوس کی صدارت

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے فلٹریشن پلانٹ سنجی پورہ کو دس نومبر سے قبل شروع کرنے کے لیے متعلقہ افسران سے کام میں سرعت لائے جانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ پروجیکٹ گوہر پورہ، کزویرا، سانزی پورہ اور دیگر علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔‘‘ انہوں نے علاقے میں لفٹ اریگیشن اسکیموں اور جے جے ایم کے دیگر کاموں اور فلٹریشن پلانٹ قیسرمولہ پر جاری کام میں بھی تیزی لائے جانے پر زور دیا۔

پی ڈی ڈی حکام کو ہدایت دی گئی کہ وہ ایچ ٹی اور ایل ٹی لائنوں کی اپگریڈیشن کو جنگی بنیادوں پر یقینی بنائیں اور لوگوں کو بجلی کی ہموار فراہمی کے لیے موسم سرما سے قبل ہی مناسب انتظامات کیے جانے پر زور دیا۔ ڈی سی نے کہا کہ مین روڈ اور رابطہ سڑکوں کی میگڈمائزیشن کے لیے 4.4 کروڑ روپے کے ایک پروجیکٹ کو منظوری دی گئی ہے اور R&B کو اس پر جلد سے جلد کام شروع کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: Rajouri Block Diwas: تھانہ دیوس کے دوران کسانوں میں لینڈ پاس بُکس تقسیم

ڈی سی نے محکموں کو اپنے درمیان ہم آہنگی اور عام لوگوں کے لیے زمین پر فیلڈ فنکشنز کی دستیابی پر زور دیا۔ بعد ازاں ڈی سی نے مڈل سکول کزویرہ کا بھی دورہ کیا اور طلباء سے بات چیت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.