ETV Bharat / state

Awami Darbar at ShogaPora: ڈی سی بڈگام نے شوگہ پورہ میں منعقدہ عوامی دربار کی صدارت کی - شوگہ پورہ میں منعقدہ عوامی دربار

عوامی دربار میں دور دراز علاقوں سے آئے بیشتر وفود نے ڈی سی بڈگام سے پینے کا صاف پانی مہیا کرنے، بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے، ایل ٹی اور ایچ ٹی ترسیلی لائنز کی مرمت کرنے کی گزارش کی۔

ڈی سی بڈگام نے شوگہ پورہ میں منعقدہ عوامی دربار کی صدارت کی

author img

By

Published : Jul 1, 2022, 3:41 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے پارنیوہ، شوگہ پورہ میں ایک عوامی دربار کا اہتمام کیا گیا۔ Awami Darbar at ShogaPora Budgam ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے عوامی دربار کی صدارت کی۔ دربار میں آئے مختلف علاقوں سے آئے وفود نے ڈی سی بڈگام سے ملاقات کی اور اپنے اپنے علاقہ جات کے مشکلات و مسائل سے ڈی سی کو آگاہ کیا اور ان مسائل کو جلد سے جلد حل کرنے کی گزارش کی۔

بیشتر عوامی وفود نے ڈی سی بڈگام سے پینے کا صاف پانی مہیا کرنے، بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے، ایل ٹی اور ایچ ٹی ترسیلی لائنز کی مرمت کی گزارش کی۔ DC Budgam Chairs Awami Darbar at ShogaPora اس کے علاوہ لوگوں نے سڑکوں کو میکڈمائز کرنے کو اولین ترجیحات میں شامل رکھنے کی بھی تلقین کی۔ وفود میں شامل مرد و زن نے ڈی سی بڈگام شہباز احمد مرزا سے مقامی اسپتال میں مختلف طبی سہولیات فراہم کرنے اور اس کی اپگریڈیشن کی بھی اپیل کی۔

عوامی دربار میں یہاں آئے نوجوانوں نے کاہچرائی کو لوگوں کے قبضے سے نکالنے اور ان پر کھیل کے میدان تعمیر کیے جانے کی گزارش کی۔ اس موقع پر ہندجن، پھل ژھل، سندی پورہ، کاٹھوار، شوگہ پورہ ،گوجرہ، بیکام نر، وغیرہ کئی دیات سے درجنوں لوگوں نے عوامی دربار میں شرکت کی۔ ان کے علاوہ علاقے کے پنچوں اور سرپنچوں کے وفد بھی ڈی سی سے ملاقی ہوئے اور لوگوں کو درپیش مسائل کو موصوف کے سامنے رکھتے ہوئے ان کا فوری حل نکالنے کی گزارش کی۔

ڈی سی بڈگام نے وفود کی شکایات کو بغور سننے کے بعد عوام کو بتایا کہ ضلع انتظامیہ لوگوں کی تمام شکایات کا ازالہ جلد از جلد کرنے کی کوشش کرے گی۔ بہت سارے معاملات کو موقع پر ہی نپٹایا گیا اور جو لوگوں کے مطالبات رہ گئے ان کے حل کے بارے میں متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ ان کا فوری طور پر ازالہ کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.