ETV Bharat / state

بڈگام میں آتشزدگی کے واقعے میں دارالعلوم کی عمارت خاکستر

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں رواں سال اب تک متعدد مقامات پر آگ لگنے کی واردات پیش آئی ہے جن میں کافی مالی نقصان ہوا ہے جبکہ آگ کی ان واردات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jun 18, 2023, 7:42 AM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ایک دار العلوم کی عمارت میں آتشزدگی کے واقعہ میں خاکستر ہوگئی ہے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ عمارت میں ہفتہ کی صبح کے وقت آگ نمودار ہو گئی جس کے نتیجے میں دار العلوم کی پوری عمارت خاکستر ہوگئی ہے۔ لوگوں نے آگ کو دیکھتے ہی فائر بریگیڈ کو اطلاع دی مگر فائر ٹینڈرز کی آمد سے قبل ہی آتشزدگی کے اس واقعے میں عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اہلکار نے بتایا کہ یہ مدرسہ بڈگام کے علاقے کاٹھی پورہ چترگام میں واقع ہے۔ سرکاری ذرائع نے مزید بتایا کہ ایک خوش آئند بات یہ ہے کہ آتشزدگی کے وقت مدرسے میں طلباء موجود نہیں تھے اور کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے اس واقعہ کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پہلگام کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی، دہرادون کی خاتون سیاح ہلاک

واضح رہے کہ رواں سال میں اب تک ضلع بڈگام میں متعدد مقامات پر آگ کی یہ وارداتیں پیش آئی ہے جن میں کافی مالی نقصان اور مویشی، بھیڑ بکریاں بھی زندہ جل گئی ہیں جبکہ آگ کی ان واردات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات شارٹ سرکٹ یا پھر لاپرواہی کے نتیجے سے رونما ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.