بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے پولیس شہداء کی یاد میں بڈگام پولیس کی طرف سے ڈی پی ایل بڈگام میں ایک ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا،ثقافتی تقریب کے دوران پولیس شہداء کی یاد میں مختلف فنکاروں کی جانب سے متعدد رنگارنگ پروگرام پیش کئے گئے، اس کے علاوہ حب الوطنی کے گیت بھی پیش کیے گئے،ضلع کے مقامی فنکار جنہوں نے پروگرام کے دوران فن کا مظاہرہ کیا ان میں "تل کل آرٹس" اور "میڈیا کِلکٹیو ہانجی گنڈ" شامل تھے۔
اس موقع فنکاروں نے مختلف ثقافتی پروگرام دکھائے، اس طرح کے پروگرام کے انعقاد کا مقصد عوام میں اُن پولیس اہلکاروں کے خدمات یاد کرنا ہے جنہوں نے قوم کے لیے اپنی جانیں قربان کیں،اس کے علاوہ طلباء، نوجوانوں، ابھرتے ہوئے اور پرجوش فنکاروں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم بھی مہیا کرنا ہے،فنکاروں کے مظاہروں کو دیکھ کر شائقین مسحور ہو کر رہ گئے،تقریب کی صدرات ای اسی پی بڈگام سلیم نے کی۔
مزید پڑھیں:Police visits families of police martyrs جے کے پولیس کی پولیس شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات
ڈپٹی ایس پی ڈی اے آر ڈی پی ایل بڈگام اویس راشد، ڈی۔ ایس پی ہیڈکوارٹر بڈگام نعیم وانی کے علاوہ دیگر افسران، جوانوں، ان کے اہل خانہ سمیت کثیر تعداد میں مقامی باشندوں نے شرکت کی، تقریب کے اختتام پر ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر نعیم احمد اور بڈگام پولیس کے دیگر افسران نے شرکاء کو نقد انعامات اور ٹرافیوں سے نوازا۔