ETV Bharat / state

Drug Peddler Arrested in Budgam: بڈگام میں منشیات فروش گرفتار - بڈگام پولیس پوست کا بھوسہ ضبط

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں کشمیر پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران ایک منشیات فروش کی تحویل سے چار کلوگرام وزنی پوست کا بھوسہ برآمد کیا۔

بڈگام میں منشیات فروش گرفتار
بڈگام میں منشیات فروش گرفتار
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 26, 2023, 7:43 PM IST

بڈگام (جموں کشمیر) : یونین ٹیریٹری میں منشیات کی بدعت کو ختم کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں کشمیر پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے منشیات بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بڈگام پولیس کے مطابق پولیس اسٹیشن کھاگ کی ایک ٹیم نے اسکندر پورہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص کو مشکوک حالت میں دیکھ کر اسے رکنے کا اشارہ کیا، جس کی تلاشی کے دوران چار کلو گرام وزنی پوست کا بھوسہ بر آمد کیا گیا۔

بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات ضبط کرکے پولیس نے اس شخص - جس کی شناخت محمد یوسف بھٹ ولد غلام حسن بھٹ ساکنہ اسکندر پورہ، کھاگ کے طور پر ہوئی ہے - کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ اس ضمن میں بڈگام پولیس نے ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 55/2023 این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن کھاگ میں درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

بڈگام پولیس نے عوام الناس سے درخواست کی ہے کہ وہ سماج دشمن عناصر خاص کر منشیات فروشی میں ملوث افراد کے بارے میں اپنے نزدیکی پولیس اسٹیشن کو اطلاع دیں جس سے نہ صرف منشیات فروشی کی چین کو توڑنے اور نوجوان نسل کو اس بدعت سے محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی بلکہ اس سے وہ ایک صحت مند اور پاک معاشرہ کی بنیاد میں اپنا کردار بھی ادا کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: Drug Peddlers Arrested بڈگام میں چار منشیات فروش گرفتار

واضح رہے کہ بڈگام پولیس نے رواں برس اب تک 87 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے۔ ان منشیات فروشوں کی تحویل سے، پولیس کے مطابق، بھاری مقدار میں منشیات ضبط کی گئی ہے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران رواں برس بڈگام سمیت وادی کشمیر کے دیگر اضلاع میں بھی کئی منشیات فروشوں، عادی مجرموں پر پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کا اطلاق کرکے انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.