ETV Bharat / state

Cloudburst Kills 3 Non Local Labourers in Budgam: بڈگام میں بادل پھٹنے سے تین غیر مقامی مزدور ہلاک - بڈگام غیر مقامی مزدوروں کی موت

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں بادل پھٹنے سے چندرپورہ علاقے کے ایک اینٹ بھٹے میں کام کر رہے تین غیر مقامی مزدوروں کی موت واقع ہو گئی۔ Cloudburst Kills 3 non local Labourers in Budgam

بڈگام میں بادل پھٹنے سے 3 غیر مقامی مزدور ہلاک

author img

By

Published : May 9, 2022, 8:25 PM IST

بڈگام: جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے چندرپورہ علاقے میں اُس وقت قیامت صغری برپا ہوگئی جب اینٹ کے بھٹے میں کام کر رہے تین غیر مقامی مزدور بادل پھٹنے سے ہلاک ہو گئے۔ بڈگام پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ چندرپورہ علاقے میں پیر کی سہ پہر پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ تیز بارشوں اور گرج چمک کے دوران بادل پھٹنے کی زد میں آکر بی ڈی بی نام کے اینٹ بھٹے میں کام کر رہے تین غیر مقامی مزدور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ Cloudburst hits Brick Kiln in Budgam, 3 non local labourers Killed

انہوں نے کہا کہ مزدوروں کو فوری طور ضلع اسپتال بڈگام پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کرنے کے بعد کہا کہ مزدوروں کی اسپتال پہنچانے سے قبل ہی موت واقع ہو چکی تھی۔ Three non local labourers Killed in Budgam فوت ہونے والوں میں بریلی (اُترپردیش) کے 45 سالہ محمد سلیم اور 20 سالہ محمد رئیس اور 20 سالہ محمد قیص شامل ہیں۔

بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی و طبی لوزمات کے بعد لاشوں کو آخری رسومات کے لیے آبائی علاقہ روانہ کیا جائے گا۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.