بڈگام: جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس علی محمد ماگرے نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کا دورہ کیا۔ بڈگام ضلع کے دورے کے دوران چیف جسٹس نے عدالتی کام کاج، تعمیرات سمیت دیگر امور کا جائزہ لینے کے علاوہ کورٹ کمپلیکس چاڈورہ میں جوڈیشل افسران کے لیے رہائشی عمارت کا بھی افتتاح کیا۔ Chief Justice Magrey Visits Chadoora
افتتاح کی گئی جدید رہائشی عمارت میں عدالتی افسران کے آرام اور قیام کے لیے دیگر سہولیات موجود ہیں۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے کورٹ کمپلیکس دی دیوار بندی، اراضی کے حصول، وکلاء چیمبر کی تعمیر، بیت الخلاء اور غسل خانوں کی سہولیات وغیرہ اور چاڈورہ میں نئے کورٹ کمپلیکس کی تعمیر سے متعلق جاری منصوبوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ Justice Magrey Budgam Visit
اس موقع پر ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے متعلقہ ایگزیکیوشن ایجنسی کو ہدایت دی کہ نئے کورٹ کمپلیکس پر کام تیز رفتاری سے کیا جائے اور تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کورٹ کمپلیکس چاڈورہ میں تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی جن میں خواتین سٹاف اور وکلاء کے لیے علیحدہ واش روم کی سہولت بھی شامل ہے اور سڑکوں کی تعمیر و تجدید اور لان کی خوبصورتی کے کام ترجیحی بنیادوں پر شروع کیے جائیں گے۔ Chief Justice Magrey Visits Budgam