ETV Bharat / state

Car Crushes Minor to death in Budgam: بڈگام سڑک حادثہ میں چھ سالہ لڑکا فوت - بڈگام کے خانصاحب علاقے میں کم عمر ہلاک

ضلع بڈگام کے خانصاحب علاقے میں ایک نجی کار نے چھ سالہ لڑکے کو کچل ڈالا۔ 6 Year Old boy Killed in budgam road accident

بڈگام سڑک حادثہ میں چھ سالہ لڑکا فوت
بڈگام سڑک حادثہ میں چھ سالہ لڑکا فوت
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 11, 2023, 6:59 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں خانصاحب کے آریگام علاقے میں پیر کو ایک سڑک حادثے میں چھ سالہ لڑکے کی موت واقع ہو گئی۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایک سنٹرو گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK04B-8393 نے چھ سالہ لڑکے کو زور دار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں اُس کی موت واقع ہو گئی۔ حادثہ کے فوراً بعد مقامی باشندوں نے خون میں لت پت لڑکے کو ایس ڈی ایچ خانصاحب پہنچایا گیا تاہم وہاں موجود ڈاکٹروں کے مطابق اسپتال پہنچانے سے قبل ہی اس کی موت واقع ہو چکی تھی۔

حادثہ میں فوت ہوئے چھ سالہ لڑکے کی شناخت ریان بشیر وانی ولد بشیر احمد وانی کے طور پر ہوئی ہے جو ضلع کے اریگام علاقے کا رہائشی ہے۔ پولیس نے حادثہ میں کم عمر بچے کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی کو پہلے ہی قبضے میں لے لیا گیا ہے اور اس حادثے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: Non-local labourer Killed in Budgam بڈگام میں آپسی جھڑپ میں ایک غیر مقامی مزدور کی موت

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز ضلع پلوامہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں بڈگام ضلع کے چرار شریف علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان موٹرسائیکل سوار کی موت واقع ہو گئی تھی۔ یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل سوار گھر کی جانب روانہ ہو رہا تھا۔ یاد رہے کہ رواں برس یونین ٹیریٹری جموں و کشمیر میں سڑک حادثات میں نمایاں اضافہ درج ہوا ہے۔ ان حادثات میں درجنوں لوگوں کی جانیں تلف ہو گئیں جبکہ متعدد افراد عمر بھر کے لیے معذور ہو گئے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ بیشتر حادثات ٹریفک قوانین سے ناواقفیت یا ٹریفک قوانین کو خاطر میں نہ لانے کی وجہ سے رونما ہوتے ہیں تاہم بعض افراد کا کہنا ہے کہ لاپرواہی کے ساتھ ساتھ خستہ حال سڑکیں بھی ان حادثات کا موجب بنتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.