وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جمعہ کی دیر رات چوری کے دو مختلف واقعات میں چوروں نے ایک دکان لوٹ لی اور ایک موٹرسائیکل چوری کر لی۔
ضلع کے رسو گاؤں میں واقع ایک کرانہ کی دکان میں چوروں نے چوری کی واردات کو انجام دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ چوروں نے دکان میں رکھے سامان کے علاوہ ایک ٹی وی اور ایک سی سی ٹی وی کیمرہ سمیت چالیس ہزار روپے بھی چرا لیے۔
متاثرہ دکاندار کی شناخت محمد یوسف پیری کے نام سے ہوئی ہے۔
وہیں ایک اور واقعے میں چوروں نے ضلع کے ماگام علاقے سے بشیر احمد وانی ولد عبدالعزیز وانی کی موٹر سائیکل چرا لی۔ بتایا جا رہا ہے کہ 'موٹر سائیکل متاثرہ شخص نے اپنے گھر کے سامنے پارک کر کے رکھی تھی۔ موٹر سائیکل کا رجسٹریشن نمبر JK9471—044 ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہریانہ کے ہندو خاندان کو قرآن کریم سے اتنی عقیدت کیوں؟
فی الحال پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔