بڈگام: بڈگام پولیس نے سینیئر سیاسی رہنما روح اللہ مہدی کے ان الزامات کو مسترد کیا ہے جس میں انہوں نے پولیس پر الزام لگایا کہ پولیس اور سول انتظامیہ مظاہرین اور مقتول خاتون کے اہل خانہ کو کینڈل مارچ یا اسی طرح کے کسی دوسرے احتجاج کرنے کے لیے ڈرا رہی ہے۔ واضح رہے کہ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر روح اللہ مہدی نے ٹویٹ کرنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پولیس پرامن احتجاج کی اجازت دینے کے بجائے مقامی لوگوں کو ڈرا رہی ہے، جنہوں نے متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کینڈل لائٹ مارچ کا انعقاد کیا تھا۔
انہوں نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ "میں حال ہی میں قتل ہونے والے افراد کے خاندان کے ساتھ تعزیت کے لیے سوئیہ بگ گیا تھا۔ گھر والوں نے ڈرتے ڈرتے مجھے بتایا کہ ضلع پولیس نے انہیں دھمکی دی کیونکہ گزشتہ شام کو علاقے میں کچھ نوجوان نے عارفہ جان کے قتل کے سلسلے میں کینڈل لائٹ مارچ نکالا تھا۔ " روح اللہ مہدی نے ٹویٹ میں کیا کہ خاندان کو تسلی دینے اور قاتل کو سخت سے سخت سزا دینے کی یقین دہانی کے بجائے، پولیس نے خاندان کو دھمکیاں اور دھمکانے کا سہارا لیا۔یہ فوری طور پر بند ہونا چاہیے اور پولیس کو خاندان سے معافی مانگنی چاہیے، کیونکہ انہوں نے انہیں خطرہ محسوس کرایا ہے۔"