ETV Bharat / state

بڈگام: کورونا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر کارروائی - JK news

ماہ مبارک رمضان میں لوگوں کو راحت پہنچانے کے لیے انتظامیہ لگاتار مارکٹ میں جا کر جائزہ لے رہا ہے۔

کورونا گائنڈ لائنز کی خلاف ورزی پر کاروائی

author img

By

Published : Apr 21, 2021, 5:19 PM IST

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ وہیں انتظامیہ کورونا کو روکنے کے لیے سخت اقدامات اٹھا رہا ہے۔ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر کے ان پر جرمانہ عائد کیا جا رہا ہے۔ ادھر ضلع بڈگام میں انتظامیہ نے ضلع کے خانصاحب، بیروہ، چاڈورہ اور کھاگ علاقوں کے بازاروں کا جائزہ لیا اور کورونا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کارروائی کی۔

حکام نے مقررہ قیمتوں سے زیادہ نرخوں پر سامان فروخت کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا۔ اس دوران 92 افراد کے خلاف جرمانہ عائد کیا گیا اور ان سے دس ہزار سے زائد روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا۔

اس دوران دکانداروں کو یہ ہدایت دی گئی کہ کورونا وائرس گائیڈ لائنز پر عمل کریں اور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کریں۔ اس ڈرائیو کے دوران ماسک کے بغیر دکانداروں کے ساتھ ساتھ ڈرائیوروں، پیدل چلنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی اور جرمانہ عائد کیا گیا۔

ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم نے کہا کہ اس مہم کا مقصد صرف یہی ہے کہ لوگوں کو ذمہ داری کا احساس دلایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس ماہ مبارک کے مہینے میں لوگوں کو کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ ہو، اس لئے انہوں نے مارکٹ کی چیکنگ بھی کی ہے۔

انہوں نے دکانداروں اور دیگر افراد سے اپیل کی ہے کہ مقررہ نرخوں سے زیادہ قیمتوں میں سامان فروخت نہ کریں اور کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے ماسک اور سوشل ڈسٹنسنگ کا خاص خیال رکھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.