ETV Bharat / state

بڈگام: مارکیٹ چیکنگ کے دوران دکانداروں پر جرمانہ عائد - سبزی فروشوں

ضلع بڈگام کے چرار شریف میں مارکیٹ چیکنگ کے دوران انتظامیہ کے افسران نے خراب اور زائد المعیاد غذائی اجناس فروخت کرنے والے دکانداروں پر جرمانہ عائد کیا۔

بڈگام: چرار شریف میں مارکیٹ چیکنگ کے دوران دکانداروں پر جرمانہ عائد

author img

By

Published : Mar 29, 2021, 7:04 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چرار شریف میں مارکیٹ چیکنگ کے دوران تحصیل انتظامیہ نے خاطی دکانداروں سے پانچ ہزار روپے جرمانہ وصول کیا۔

ضلع بڈگام کے چرار شریف میں پیر انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے بازاروں میں معیاری اشیاء کی سپلائی کو یقینی بنائے جانے اور سرکاری نرخناموں کے مطابق اشیاء فروخت کیے جانے کو یقینی بنانے کی غرض سے مختلف بازاروں کا معائنہ کیا۔

افسران نے دکانداروں خصوصاً سبزی فروشوں، کریانہ کی دکانوں سمیت دیگر غذائی اجناس فروخت کی جانے والی دیگر دکانوں کا معائنہ کرکے زائد المعیاد اشیاء فروخت کرنے اور گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں سے جرمانہ وصول کیا۔

انہوں نے گلی سڑی سبزیوں اور زائد المیعاد اشیاء کو موقع پر ہی ضائع کر دیا۔

اس موقع پر تحصیل انتظامیہ نے دکانداروں کو گراں فروشی اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے سے باز رہنے کی اپیل کرتے ہوئے مقررہ کردہ نرخوں کے مطابق معیاری اشیاء فروخت کرنے کی تلقین کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.