ETV Bharat / state

بڈگام : پلوامہ حملے میں ہلاک ہوئے جوانوں کو خراج عقیدت پیش - urdu news

ضلع بڈگام میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران سی آر پی ایف ٹریننگس کے آئی جی راکیش کمار یادو نے کہا کہ پورا ملک پلوامہ میں ہلاک ہونے والے جوانوں کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑا ہے۔

بڈگام : پلوامہ حملے میں ہلاک ہوئے جوانوں کو خراج عقیدت پیش

author img

By

Published : Feb 14, 2021, 4:01 PM IST

پلوامہ خودکش حملے کی آج دوسری برسی کے موقع پر ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ملک بھر کے ساتھ ساتھ ضلع بڈگام میں بھی پلوامہ حملے میں ہلاک ہوئے فوجی جوانوں کو یاد کیا گیا۔

آج ہی کے دن دو ہزار انیس میں پلوامہ کے لیتھ پورہ میں سی آر پی ایف کے قافلے پر حملہ ہوا تھا۔ اس حملے میں سی آر پی ایف کے چالیس جوان شہید ہو گئے تھے۔

بڈگام : پلوامہ حملے میں ہلاک ہوئے جوانوں کو خراج عقیدت پیش

آج ملک بھر میں اس حملے میں ہلاک ہوئے جوانوں کو یاد کیا جا رہا ہے۔ آر ٹی سی ہمہامہ میں بھی اس سلسلے میں آج ایک تقریب کا اہتمام ہوا۔ اس دوران ہلاک شدگان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

تقریب کے دوران آئی جی، سی آر پی ایف ٹریننگس راکیش کمار یادو نے کہا کہ سی آر پی ایف کے ساتھ ساتھ پورا ملک ہلاک ہونے والے جوانوں کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑا ہے۔

وہیں، سی آر پی ایف کے اہلکاروں نے کہا 'ملک کے لئے اپنی جان نچھاور کرنے والے جوانوں سے ان کے حوصلوں میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔ انہوں کہا کہ سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت ان کے لئے فخر کی بات ہے'.

یہ بھی پڑھیے
پلوامہ حملے کے دو سال مکمل

پلوامہ خودکش حملے میں ہلاک ہوئے جوانوں کی یاد میں آج پورے ملک میں تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے. آر ٹی سی ہمہامہ میں ہلاک ہوئے جوانوں کی یاد میں ایک باغیچہ بنایا گیا۔ جہاں دیودار کے چالیس پودے لگائے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.