ETV Bharat / state

بڈگام میں چور گرفتار - مختلف چوریوں کو انجام دینے والے افراد

بڈگام پولیس نے چوری کی کئی واردات کو انجام دینے والے ایک شاطر چور کو گرفتار کیا ہے۔

بڈگام میں چور گرفتار
بڈگام میں چور گرفتار
author img

By

Published : May 27, 2020, 12:52 PM IST

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ بڈگام کو لوگوں کی طرف سے شکایات معصول ہو رہی تھیں کہ علاقے میں چور سرگرم ہے جنہوں نے علاقے میں مختلف مقامات پر چوریاں انجام دی ہیں۔

وہیں پولیس تھانہ بڈگام میں اس ضمن میں دو ٹاٹا سومو اور ایک ماروتی کار کے چوری ہونے کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

پولیس نے ان چوریوں کی جب تحقیقات شروع کی تو انہوں نے ان معاملوں میں مشکوک افراد کی گرفتاری عمل میں لائی۔

پولیس نے نوری پورہ کے عبدالمجید ڈار نامی شخص کو گرفتار کر کے جب اس سے پوچھ گچھ کی تو مذکورہ شخص نے اس بات کا انکشاف کیا کہ یہ چوری کی وارداتیں اسی نے انجام دی ہے۔

پولیس نے بعد میں اس کے دئے گئے پتہ سے دو ٹاٹا سومو گاڑیاں اور ایک ماروتی کار برآمد کی، جس کے بعد اس شخص کو بڈگام پولیس اسٹیشن میں قید رکھا گیا۔

وہیں لوگوں نے پولیس کی اس کارروائی کی زبردست ستائش کی اور ایسے عنصر کو سماج سے دور رکھنے اور لوگوں کو راحت فراہم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.