ETV Bharat / state

Budgam Illegal Excavation بڈگام میں جے سی بی سمیت چھ ٹپر ضبط، ڈرائیور فرار

author img

By

Published : Mar 18, 2023, 7:53 PM IST

بڈگام پولیس نے معدنیات کی غیر قانونی طور کھدائی اور اس کی نقل و حمل کے معاملے میں ایک جے سی بی اور 6 ٹپر ضبط کر لئے۔

بڈگام میں جے سی بی سمیت چھ ٹپر ضبط، ڈرائیور فرار

بڈگام (جموں و کشمیر): وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں جموں و کشمیر پولیس نے غیرقانونی طور پر کان کنی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے کئی گاڑیاں جن میں ڈمپر، ٹپر، جے سی بی مشینیں شامل ہیں، ضبط کر لیں۔ ضلع بڈگام کے مختلف علاقوں میں گزشتہ دنوں اس طرح کی کئی کارروائیاں انجام دی گئیں۔ بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اسٹیشن بڈگام کی ایک خصوصی ٹیم نے شبانہ گشت کے دوران لبرتل علاقے میں غیر قانونی طور پر کھدائی کی گئی مٹی سے لدی کئی گاڑیاں زیر رجسٹریشن نمبرات JK01J-4308) (JK04-5985) (JK01M-8108) (JK04A-5665) (JK09-2954) (JK04-6832) ضبط کر لی۔ پولیس بیان کے مطابق گشتی ٹیم کو دیکھتے ہی جے سی بی آپریٹر اور ٹپر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

اس ضمن میں ایک مقدمہ ایف آئی آر 62/2023 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بڈگام میں درج کی گئی ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پابندی کے باوجود بڈگام سمیت وادی کشمیر کے شمال و جنوب میں غیر قانونی طور معدنیات کی کھدائی اور اس کی خرید و فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں براس اب تک وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں جموں و کشمیر پولیس نے غیر قانونی طور پر مٹی اور معدنیات کی کان کنی کرنے والے دو درجن کے قریب افراد کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ اس دوران کئی گاڑیں بھی ضبط کی گئی ہیں جن میں جے سی بی مشینیں، ٹپر، ڈمپر اور ٹریکٹر بھی شامل ہیں۔ بڈگام پولیس کی جانب سے غیر قانونی کان کنی کو روکنے کے لیے نہ صرف چھاپے مارے جا رہے ہیں بلکہ گشت کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے اور متعدد مقامات پر ناکے بھی قائم کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: Budgam Illegal Excavation: پولیس کریک ڈائون میں گیارہ ٹپر ضبط، ڈرائیور گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.