ETV Bharat / state

بڈگام: پولیس کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعوی - غلام رسول ڈار

پولیس ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ یہ دونوں افراد دو دن قبل گرفتار کیے گئے تھے جب ان کی تحویل سے ایک پرانی چترا وردی برآمد ہوئی تھی۔

arms
اسلحہ
author img

By

Published : Jan 31, 2021, 12:10 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے پہلے سے گرفتار شدہ دو افراد کے گھروں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔

پولیس کے مطابق کل شام کو آرمی کے ہمراہ ایک کاروائی عمل میں لائی جس میں انہوں نے پہلے سے گرفتار شدہ دو افراد محمد یوسف ڈار ولد غلام رسول ڈار اور عبد المجید میر ولد اسداللہ ڈار ساکنہ چیوڈارہ بیروہ کے گھروں میں تلاشی کاروائی عمل میں لائی۔ اس دوران ان دو رہائشی مکانوں سے دو ہینڈ گرینیڈ، 04 ڈیٹونیٹرز، 25 راونڈس اور 10 ناقابل اعتراض پوسٹرس برآمد کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بانڈی پورہ: عسکریت پسندی کے الزام میں نابالغ گرفتار

پولیس ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ یہ دونوں افراد دو دن قبل گرفتار کیے گئے تھے جب ان کی تحویل سے ایک پرانی چترا وردی برآمد ہوئی تھی۔ اس ضمن میں ان کے خلاف ایک ایف آئی آر اور متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کر لیا گيا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.