ETV Bharat / state

Prevention of Drug Addiction Programme بڈگام پولیس کی جانب سے اسکولز میں منشیات مخالف پروگرام منعقد

بڈگام کے اسکولوں میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے نوجوانوں خاص کر طالب علموں کو منشیات کے استعمال سے بچانے کے لئے ایک پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔

منشیات مخالف پروگرام منعقد
منشیات مخالف پروگرام منعقد
author img

By

Published : Apr 14, 2023, 12:59 PM IST

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس کی جانب سے ہائر سیکنڈری اسکول میں ’’ڈرگ ڈیڈکشن" کے موضوع پر ایک بیداری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کے انعقاد کا مقصد طالبِ علموں کو منشیات کے استعمال سے روکنا اور انہیں اس کے مضر اثرات سے باخبر کرانا ہے۔اس کے علاوہ منشیات کے استعمال کرنے والے افراد کے لیے ایسے وسائل فراہم کرانا ہے تاکہ وہ منشیات کا استعمال چھوڑ دیں۔

اس تقریب کا آغاز منشیات کے استعمال سے رونما ہونے والے مضر اثرات کے تعلق سے ایک تفصیلی پریزنٹیشن سے کیا گیا۔اس موقع پر طلباء کو ان کی جسمانی صحت، ذہنی تندرستی، تعلقات اور پیشہ ورانہ مواقع پر منشیات کے مضر اثرات کے اعدادوشمار دکھائے گئے۔ پریزنٹیشن کے مرحلہ کے بعد طلباء کو بریک آؤٹ سیشنز میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تا کہ وہ منشیات سے متعلق سوال پوچھ سکیں۔

تقریب کے دوران پولیس اہلکاروں کی جانب سے طلبا کو ان کی علمی سرگرمیوں کے تعلق سے حوصلہ افزائی کی گئی۔اس تقریب میں مقامی باشندے، پولیس اہلکاروں کے علاوہ علاقہ کے سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔مقامی باشندوں نے بتایاکہ یہ پرورگرام کافی کامیاب رہا جس کے لئے ہم انتظامیہ اور پولیس اہلکاروں کے شکر گزار ہیں۔

مزید پڑھیں:Prevention of Drug Addiction Programme بڈگام میں منشیات مخالف پروگرام
پروگرام کے منتظمین نے امید ظاہر کی کہ اب طلبا اپنے پڑھائی پر توجہ دینگے،کھیل کود میں مصور رہینگے اور منشیات کی لت سے بچیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ خطہ سے منشیات کے لت کے خاتمہ کے لئے پُر عز م ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.