ETV Bharat / state

Cyber Crime Awareness Programme بڈگام پولیس نے سائبر کرائم بیداری پروگرام کا انعقاد کیا - سائبع اسکیم کیسز

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ٹاؤن ہال خانصاب میں پولیس نے سائبر کرائم بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔بیداری پروگرام میں مقررین نے لوگوں کو سائبر خطرات اور اس سے متعلق جرائم کی مختلف اقسام کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ Cyber Crime Awareness Programme

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 8, 2022, 10:26 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے سائبر کرائمز کے بارے میں عام لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ٹاؤن ہال خانصاحب میں بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔

پروگرام کے دوران مقررین نے سائبر خطرات اور اس سے متعلق جرائم کی مختلف اقسام جیسے شناختی چوری، کریڈٹ کارڈ فراڈ، ڈیٹا چوری، سائبر اسٹالکنگ، پورنوگرافی، OTP فراڈ وغیرہ کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

انہوں نے پروگرام میں شامل شرکاء سے اپیل کی کہ وہ OTPs یا بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات اور پاس ورڈز کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ Cyber Crime Awareness Programmeمقررین نے انٹرنیٹ بینکنگ اور آن لائن لین دین کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے طریقے بھی بتائے اور ان پر عمل کرنے کی تلقین بھی کی۔

انہوں نے لوگوں کو انٹرنیٹ پر نامعلوم افراد کی فرینڈ ریکویسٹ قبول کرنے یا سوشل میڈیا پر غیر مستند افراد کے ساتھ چیٹ کرنے سے بھی پرہیز کرنے کی تلقین کی۔

مزید پڑھیں: Cyber Awareness Programme in Anantnag: اننت ناگ میں منایا گیا سائبر ڈے

شرکاء نے سائبر بیداری پروگرام کے انعقاد اور مختلف سائبر جرائم کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے بڈگام پولیس کی کوششوں کی تعریف کی۔ ایس ایچ او تھانہ خانصاحب انسپکٹر سمیر لون نے اس آگاہی پروگرام کی میزبانی کی۔ تقریب میں معزز شہریوں، نوجوانوں اور گورنمنٹ ڈگری کالج خانصاحب اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول خانصاحب کے طلبہ نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.