بڈگام: جموں و کشمیر پولیس نے ’’منشیات کے بچاؤ‘‘ کے موضوع پر ایک بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا۔ Drug Awareness Programme at Boys Hr Sec Magamآگاہی پروگرام گورنمنٹ بائز ہائر سیکنڈری اسکول ماگام، بڈگام میں منعقد کیا گیا۔ پروگرام کی میزبانی انشا حسن انچارج ڈرگ ڈی ایڈکشن اینڈ اسٹریس مینجمنٹ سنٹر DPL بڈگام نے انجام دی۔ پرنسپل گورنمنٹ بائز ہائر سیکنڈری اسکول ماگام دلشاد احمد بانڈے کے علاوہ اسٹاف ممبران اور اسکول کے 300 کے قریب طلباء نے پروگرام میں شرکت کی۔
انچارج ڈرگ ڈی ایڈکشن سینٹر، ڈی پی ایل، بڈگام نے منشیات میں پھنسے افراد کی کائونسلنگ میں اسکول انتظامیہ کے کردار اور نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کے لیے ممکنہ اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے منشیات سے ہونے والے نفسیاتی اور سماجی نقصانات پر بھی گفتگو کی۔ انہوں نے طلبہ کو منشیات سے دور رہنے پر بھی زور دیا۔ آگاہی پروگرام میں شریک سبھی افراد نے منشیات کے استعمال سے دور رہنے کا عہد کیا۔Budgam Drug Awareness Programme
اس پروگرام کا انعقاد بڈگام پولیس نے کم عمر طلبہ کو منشیات کے مضر اثرات سے آگاہ کرنے اور سماج میں تیزی سے پھیل رہے اس ناسور کو ختم کرنے میں تعاون فراہم کرنے کی غرض سے کیا گیا تھا۔ اسکول کے پرنسپل نے منشیات کی روکتھام کے حوالہ سے والدین کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بچے کی سماجی نشوونما میں والدین کی زیادہ ذمہ داری ہوتی ہے کیونکہ وہ اولاد کے پہلے استاد اور رہنما کے طور پر کام کرتے ہیں۔
شرکاء نے اس طرح کے بیداری پروگراموں کے انعقاد اور پولیس اور نوجوانوں کے مابین اعتماد کا پل مضبوط بنانے کے لیے بڈگام پولیس کا شکریہ ادا کیا۔