بڈگام (جموں و کشمیر) : وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں محرم الحرام کا جلوس 6 محرم 2023 (25 جولائی 2023 منگل) کو زوری گنڈ سے امام بارگاہ، بڈگام تک برآمد کیا جائے گا جس کے پیش نظر حکام نے ’’عوام الناس اور عزاداروں کی سہولت‘‘ کے لیے ٹریفک ڈائیورشن جاری کیا ہے۔ حکام نے عوام الناس سے سفر کے دوران ڈائیورژن پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی ہے۔
(1) بڈگام سے اچھگام کی طرف ٹریفک ڈائیورژن۔ راضوین، چھون کے راستے چون کراسنگ پر ٹریفک ڈائیورژن۔ ٹریفک کو وڈی پورہ، زوری گنڈ کے راستے بھی موڑا جا سکتا ہے۔ (2) اچھگام سے بڈگام کی طرف ڈاؤن ٹریفک: چھون، راضوین کے راستے ٹھوکر پورہ کراسنگ پر ڈائیورژن جبکہ جلوس کے زوری گنڈ پہنچ جانے کے بعد ٹریفک کو زوری گنڈ - وڈی پورہ روڈ کے راستے موڑ دیا جا سکتا ہے۔ (3)اچھگام - رئیتھن سے جو سری نگر جانے والی گاڑیاں ہے وہ اچھگام - پانزن - چاڈورہ - واتھورہ -کرالپورہ - چھانہ پورہ راستہ اپنا سکتی ہیں اور واپسی بھی اسی روڑ سے ہوگی۔
ٹریفک پولیس نے عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ ٹریفک جام سے بچنے کے لیے ایڈوائزری پر سختی سے عمل کریں۔ اور کسی بھی مدد کے لیے مشتہر کیے گئے ٹیلیفون نمبرات پر بڈگام پولیس سے رابطہ کریں۔ پی سی آر بڈگام 01951-255027 01951-255207 8082567612۔ ایس ایچ او بڈگام 9419000538۔
مزید پڑھیں: Muharram Processions in Kashmir شیعہ رہنما نے ایل جی میٹنگ سے واک آؤٹ کیا
قابل ذکر ہے کہ ضلع بڈگام میں شیعہ مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں آباد ہیں اور محرم الحرام کے پیش نظر اکثر و بیشتر ماتمی جلوسوں سے سڑکیں جام ہوتی ہیں جس سے ٹریفک کی نقل و حمل میں مسافروں کو شدید دشواریوںکا سامنا کرنا پڑتا ہے لہذا اس حقیقت کو مد نظر رکھتے ہوئے بڈگام پولیس نے محرم الحرام کے دنوں میں خصوصاً ماتمی جلوسوں کے روز ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے تاکہ عام لوگوں کو مشکالات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔