بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بڈگام میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران پولیس کے سویک ایکشن پروگرام (سی اے پی) کے تحت جسمانی طور خاص افراد میں کرنچ واکر، اسٹینڈ، سپورٹ اسٹکس سمیت دیگر امدادی سامان تقسیم کیا۔ تقریب کے دوران ضلع بڈگام میں خط افلاس سے نیچے کی زندگی گزارنے والے کنبوں سے تعلق رکھنے والے 25 خصوصی طور پر معذور افراد میں نقل و حمل کے لیے درکار مختلف آلات تقسیم کیے گئے۔ Mobility Aids & Equipments Among Specially Abled Persons
مستحق افراد کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم خان نے اس امید کا اظہار کیا کہ پولیس کی جانب سے خصوصی طور پر معذور افراد کو فراہم کی جانے والی مدد انہیں کچھ حد تک خود انحصار بننے میں مدد دے سکے گی۔ انہوں نے جسمانی طور خاص افراد کو اپنے اہداف کے حصول کے لیے محکمہ پولیس کی جانب سے دیگر قسم کے تعاون کا بھی یقین دلایا۔ Budgam Police Distributes Equipments Among Specially Abled Persons
مذید پڑھیں: Budgam Police Distributes Sports Equipments: بڈگام پولیس نے کھلاڑیوں میں کرکٹ سامان تقسیم کیا
ایس ایس پی نے مستھقین کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ اپنی جسمانی کمزوریوں کو اپنے راستے میں آڑے نہ آنے دیں اور اپنے مطلوبہ مقاصد کے حصول کے لیے اپنی زندگی میں سرگرم رہیں۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ معاشرے کے ایسے طبقے کے ساتھ ہمدردی کے پیش آئیں۔