ETV Bharat / state

بڈگام: منشیات فروشی کے الزام میں ایک شخص گرفتار - جموں و کشمیر پولیس

بڈگام پولیس نے نوہر، چرار شریف کے معراج الدین شاہ کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدامہ دائر کیا ہے۔

بڈگام: منشیات کے الزام میں ایک شخص گرفتار

author img

By

Published : Mar 18, 2021, 4:22 PM IST

چرار شریف کی پولیس کے مطابق اطلاع کی بنیاد پر انہوں نے کارروائی کرتے ہوئے ایکزیکٹیو مجسٹریٹ (فرسٹ کلاس) چرار شریف کی موجودگی میں منشیات فروشی کے ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا۔

پولیس بیان کے مطابق چرار شریف سے تعلق رکھنے والے معراج الدین شاہ کے گھر سے چھاپے کے دوران نو سو گرام چرس جیسی شئی بر آمد کی گئی۔

بڈگام پولیس نے دعویٰ کیا کہ تحقیقات کے دوران انہیں گرفتار کیے گئے شخص کے منشیات فروش ہونے کے پختہ ثوب حاصل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار شخص منشیات فروخت کر کے کافی منافع حاصل کر رہا ہے۔

پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

واضح رہے گزشتہ چند ماہ سے پولیس نے منشیات کے خلاف مہم کو تیز کر دیا ہے۔ اس دوران بڈگام پولیس نے گزشتہ چند ماہ کے دوران تیس سے زائد ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔

دریں اثنا جموں و کشمیر پولیس نے منشیات کا قلع قمع کرنے کے لیے عوام سے تعاون طلب کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.