ضلع بڈگام میں پولیس اسٹیشن کھاگ کی ایک ٹیم نے نائٹ پٹرولنگ کے دوران سوگن میں ایک سمگلر کو گھوڑے پر غیر قانونی طور عمارتی لکڑی لے جاتے ہوئے دھر لیا۔
پولیس کے مطابق اسمگلر سے پوچھ تاچھ کے بعد اسکی نشاندہی پر چھاپہ مارا گیا جس دوران مزید عمارتی لکڑی ضبط کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اسمگلر کی تحویل سے کل ملا کر تقریبا 30مکعب فٹ عمارتی لکڑی برآمد ہوئی ہے۔
بڈگام پولیس نے گرفتار کیے گئے شخص کی شناخت نظیر احمد لون ولد غلام قادر لون ساکنہ سوگن کھاگ کے طور پر کی ہے۔
اس ضمن میں پولیس اسٹیشن کھاگ میں ایک ایف آئی آر 45/2021 درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔