بڈگام:منشیات کی لعنت پر لگام لگانے اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے بڈگام پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے ممنوع شئے برآمد کر لیا ہے۔Drug Peddler Arrested in Budgam
پولیس اسٹیشن ماگام کو ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ نائعد پورہ بونہ مکہامہ گاؤں کے ایک رہائشی نے اپنے گھر میں نشہ آور اشیاء چھپا رکھی ہے اور وہ اس کا غیر قانونی طور پر کاروبار کرتا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن ماگام کی ایک ٹیم نے مذکورہ منشیات اسمگلر کے گھر پر چھاپہ مارا اور وہاں سے تلاشی کے دوران 25 کلو گرام پوست کا بھوسہ برآمد کیا ہے۔Poppy Straw Recovered in Budgam
مزید پڑھیں:
پولیس نے اس سلسلے میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ سیکشنز کے تحت ایف آئی آر زیرِ نمبر 74/2022 پولیس اسٹیشن ماگام میں درج کیا گیا ہے اور تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔