ETV Bharat / state

Drug Peddler Arrested in Budgam منشیات کی نقل و حمل کے الزام میں ڈرائیور گرفتار - پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں وکشمیر پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اسکی تحویل سے منشیات ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Budgam Police Arrested Drug Peddler

ا
ا
author img

By

Published : Oct 22, 2022, 6:46 PM IST

بڈگام: جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کی پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع کے یاری گنڈ (کاوؤسہ خالصہ) کے قریب گشت کے دوران پولیس چوکی ناربل (ماگام) کی پولیس ٹیم نے ایک آٹو (لوڈ کیرئیر) کو رُکنے کا اشارہ کیا۔ بڈگام پولیس کے مطابق آٹو ڈرائیور نے رکنے کے بجائے موقع سے بھاگنے کوشش کی تاہم بڈگام پولیس نے اسے پکڑنے میں کامیابی حاصل کر لی۔ Police Arrested Drug Peddler in Budgam

بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ آٹو لوڈ کیرئیر کی تلاشی کے دوران پولیس نے 21کلو بھنگ کے پتے برآمد کیے۔ پولیس نے منشیات کو ضبط کرکے آٹو ڈرائیور کو بھی موقع پر ہی حراست میں لے لیا۔ حراست میں لیے گئے شخص کی شناخت تصدق احمد گنائی ولد محمد سبحان گنائی ساکنپ یاری گنڈ کے طور پر کی گئی گئی ہے۔ پولیس نے آٹو لوڈ کیرئیر زیر رجسٹریشن نمبر JK01L-8141 کو بھی ضبط کر لیا۔

اس ضمن میں بڈگام پولیس نے ایک مقدمہ 157/2022 این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن ماگام میں درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.