ETV Bharat / state

Budgam Police Arrested Drug Peddler: بڈگام میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ اشیاء برآمد

author img

By

Published : Jun 16, 2023, 11:21 AM IST

معاشرے سے منشیات کی بدعت کو ختم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے بڈگام پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ Drug Peddler Arrested in Budgam

بڈگام میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ اشیاء برآمد

بڈگام (جموں و کشمیر) : وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے ضلع کے ماگام علاقے کے بانڈرونی پل کے قریب ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس تھانہ ماگام کی پولیس پارٹی نے ایک مشکوک شخص کو اُس وقت روکا جس نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس پارٹی نے بڑی کوششوں اور حکمت عملی کے ساتھ اسے قابو کر کے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے گرفتار کیے گئے منشیات فروش کی شناخت عرفان احمد ملک ولد شوکت احمد ملک ساکنہ سونہ پاہ، بیروہ کے طور پر ظاہر کی گئی ہے۔

اس شخص کی تلاشی لینے پر پولیس نے اس کے قبضہ سے 50 گرام چرس جیسا مادہ برآمد کیا ہے۔ اس ضمن میں بڈگام پولیس نے ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 86/2023 قانون کے متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن ماگام میں درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ بڈگام پولیس نے رواں برس اب تک 70 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے۔ ان ملزمین کی تحویل سے بھاری مقدار میں منشیات بھی ضبط کر لی گئی ہے۔

منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران رواں برس بڈگام سمیت وادی کشمیر کے دیگر اضلاع میں بھی کئی منشیات فروشوں، عادی مجرموں پر پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) عائد کرکے انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ جموں و کشمیر پولیس نے عوام سے منشیات کا قلع قمع کرنے میں پولیس کو تعاون فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں: Drug Peddler Arrested in Budgam: بڈگام میں منشیات فروشی کے الزام میں ایک شخص گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.