بڈگام : وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پی ایس چاڈورہ نے ماگرے پورہ میں 2 ٹپر کو روکا جو مٹی سے لدے تھے۔ یہ دونوں گاڑیاں ماگرے پورہ میں ہی سرکاری زمین سے مٹی کی کھدائی کے بعد بھر کر کہیں جارہی تھی اسی دوران پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹپر ڈرائیوروں کو گرفتار کرلیا۔
اسی طرح کے مزید ایک واقعے میں پی ایس بیروہ نے ایک ٹریکٹر کو روکا جو نالہ سکھ ناگ سے معدنیات کی کھدائی اور اس کی نقل و حمل میں ملوث پایا گیا۔ جس کے بعد ٹریکٹر سیز کر لیا گیا اور ڈرائیور کو بھی موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزم ڈرائیوروں کی شناخت ایاز فاروق درزی ولد فاروق احمد درزی ساکن کلتریہ چاڈورہ، مدثر احمد خان ولد عبدالغنی خان ساکن نوپورہ پلوامہ اور فردوس احمد شیخ ولد عبدالاحد شیخ ساکن ستہارن کے طور پر ہوئی ہے۔ ضبط کیے گئے ٹپروں کے رجسٹریشن نمبرات JK13E-8774, JKO4B-8247 ہیں۔ اور ٹریکٹر بغیر رجسٹریشن نمبر کا ہے۔ اس ضمن میں کیس ایف آئی آر زیر نمبر 163/2022 اور 139/2022 پولیس اسٹیشن چاڈورہ اور پولیس اسٹیشن بیروہ میں بالترتیب قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : illegal excavation of minerals: بڈگام پولیس میں معدنیات کی غیر قانونی کھدائی اور نقل و حمل میں 5 افراد گرفتار