ETV Bharat / state

Drug Peddler Arrested بڈگام میں چار منشیات فروش ممنوعہ اشیاء سمیت گرفتار - کشمیر میں منشیات کا کاربار

پولیس نے بڈگام کے خانصاب علاقہ میں ایک ناکہ چیکینگ کے دوران چار منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار افراد کے قبضے سے 16.7 کلو گرام ممنوعہ اشیاء برآمد کیا گیا ہے۔

budgam-police-arrested-04-drug-peddlers-with-contrabanded-substances
بڈگام میں چار منشیات فروش ممنوعہ اشیاء سمیت گرفتار
author img

By

Published : May 11, 2023, 10:33 PM IST

بڈگام: جموں و کشمیر پولیس معاشرے سے منشیات کی بدعت کو ختم کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے وادی بھر میں مسلسل اس ضمن میں کارروائیاں انجام دے رہے ہیں۔ اسی حوالے سے بڈگام پولیس نے چار منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔گرفتار منشیات فرشوں کے قبضے سے ممنوعہ مادہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس کے ترجمان کے ایک بیان کے مطابق پولیس اسٹیشن خانصاحب کی پولیس پارٹی نے رائیار کراسنگ پر ناکے کی چیکنگ کے دوران مشکوک حالت میں گھومتے چار افراد کو روکنے کا اشارہ دیا۔ جب پولیس پارٹی نے ان کے قریب جانے کی کوشش کی تو انہوں نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس پارٹی نے بڑی تدبیر سے انہیں پکڑ لیا اور بعد ازاں تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے چار تھیلوں سے چرس جیسا ممنوعہ اشیاء جس کا وزن تقریباً 16.7 کلو گرام برآمد کی ہے۔

مزید پڑھیں: Drug Addiction In Kashmir کشمیر میں نشہ کے عادی افراد میں 85 فیصد ہیروئن کی لت کے شکار

پولیس نے اشیاء ضبط کرنے کے بعد مذکورہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شدہ افراد کی شناخت عبدالعزیز خان ولد غلام محمد خان، جاوید احمد خان ولد غلام قادر خان ساکن زوگو کھارین، بلال احمد ماگرے ولد عبدالغفار ماگرے اور اشفاق احمد شاہ ولد بشیر احمد شاہ ساکن براس کے بطور ہوئی ہے۔ اس ضمن میں پولیس نے پولیس اسٹیشن خانصاب میں ایک کیس ایف آئی آر زیرِ نمبر 55/2023 کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ بڈگام پولیس نے رواں برس میں اب تک 51 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا ہے۔ ان ملزمین کی تحویل سے بھاری مقدار میں منشیات بھی ضبط کر لی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.