بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں سوئی بُگ چوک پر ناکہ چیکنگ کے دوران بڈگام پولیس نے غیرقانونی طور پر نکالی گئی مٹی سے لدے دو ٹپروں کو ضبط کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور معدنیات کی نقل و حمل کے الزام میں ٹپر ڈرائیوروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ٹپر گاڑیوں کو گرانڈ کلاں نامی علاقے میں سرکاری اراضی سے مٹی کی کھدائی کرنے اور اس کی نقل و حمل کرنے میں ملوث پایا گیا۔ Budgam Police action on Illegal Excavation
بڈگام پولیس نے دونوں ٹپر گاڑیوں زیر رجسٹریشن نمبر JK04E-4899 اور JK04E-8398 کو اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ مشتاق احمد ڈار ولد عبدالاحد ڈار اور مختار احمد گنائی ولد محمد اکبر گنائی ساکنان شاہ پورہ، چٹھہ بگ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ Two Tipper seized drivers arrested in Soibug Budgam
بڈگام پولیس نے اس ضمن میں ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 350/2022 پولیس اسٹیشن بڈگام میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کان کنی کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔