علاقے کے لوگوں نے انتظامیہ پر جھوٹے وعدے کا الزام عائد کیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ 'ایل جی انتظامیہ کئی بار گاؤں دیہاتوں کی بہبودی کے لیے رقم جاری کرنے کے تو دعوے کرتے ہیں، لیکن اس رقم سے آج تک لوگوں کو کوئی سہولت نہیں پہنچی ہے۔
انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ اگر انتظامیہ واقعی لوگوں کی بہبودی کے لیے کام کرتی تو یہاں بیشتر علاقوں میں لوگوں کے مسائل حل ہو جاتے۔
گلوان : سڑک کی خستہ حالی اور صاف پانی کے فقدان سے دوچار عوام علاقے کے لوگوں نے ضلع انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاج درج کرایا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ 'انہوں نے کئی مرتبہ انتظامیہ کے سامنے اپنے مسائل رکھے لیکن آج تک ان کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے'۔انہوں نے مزید کہا کہ 'گلوان پورہ علاقے کو صرف سڑک کی خستہ حالی سے ہی پریشانی نہیں ہے بلکہ یہاں لوگوں کو بجلی اور پینے کے صاف پانی کے حوالے سے بھی پریشانیوں کا سامنا ہے۔
علاقے میں ترسیلی نظام کافی خراب ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو ہر وقت خطرہ لا حق رہتا ہے۔ لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان کی طرف توجہ دی جائے تاکہ ان کے مسائل کا ازالہ ہو سکے۔