ETV Bharat / state

Market Checking Drive in Budgam: بڈگام محکمہ فوڈ سیفٹی کی جانب سے بازار چیکنگ مہم کی شروعات

author img

By

Published : Feb 9, 2022, 2:21 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے مختلف بازاروں میں محکمہ فوڈ سیفٹی نے ' بازار چیکنگ مہم' کی شروعات کی۔ چیکنگ کے دوران فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ 2006 کے تحت سینٹری اور حفظان صحت کے تقاضوں کی خلاف ورزی کرنے والے دس گوشت کاروباری پر کارروائی کی گئی۔ Market Checking Drive in Budgam

بڈگام محکمہ فوڈ سیفٹی کی جانب سے بازار چیکنگ مہم کی شروعات

محکمہ فوڈ سیفٹی بڈگام کی ایک ٹیم نے آج ضلع کے مختلف بازاروں میں ایک خصوصی 'بازار چیکنگ مہم' چلائی۔ مہم کے دوران ٹیم نے مختلف کاروباری مراکز کا معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی، حفظانِ صحت کے معاملات اور عام لوگوں کو فروخت کیے جانے والے مٹن اور گوشت کی مصنوعات کے معیار کو چیک کیا گیا۔ ساتھ ہی فوڈ سیفٹی معیارات کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 98 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ Market Checking Drive in Budgam

مہم کے دوران گوشت اور چکن بیچنے والے دس دکاندار، فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ 2006 کے تحت سینٹری اور حفظان صحت کے تقاضوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے۔ جبکہ آٹھ دودھ فروشوں کی جانب سے بازار میں فروخت کیے جانے والے دودھ کے نمونے بھی تجزیاتی مقاصد کے لیےلیے گئے۔ Food Safety Dept Launches Market Checking Drive

اس موقع پر عدالتی افسر بڈگام نے فوڈ سیفٹی اور اسٹینڈرڈ ایکٹ کی مختلف دفعات کی خلاف ورزی کرنے پر فوڈ بزنس آپریٹرز پر اٹھانوے ہزار پانچ سو روپے کا جرمانہ عائد کیا۔

ڈسٹرکٹ فوڈ سیفٹی افسر نے کہا کہ تمام قصاب، چکن بیچنے والے اور دودھ فروش اپنے احاطے کے اندر اعلیٰ سطح کی حفظانِ صحت کو برقرار رکھیں اور انہیں تاکید کی گئی کہ وہ گوشت کو باہر کے خطرات سے دوچار نہ کریں اور ساتھ ساتھ درجہ حرارت کو بھی مناسب رکھیں۔

انہوں نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ گوشت بیچنے والے اپنی دکانوں کے باہر مٹن لٹکانے سے گریز کریں بصورت دیگر ان کے خلاف فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.