صوبہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں پانی کے عالمی دن کے موقع پر ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کے اہلکاروں نے پانی بچاؤ کے نعرے بلند کیے۔
ریلی کی شروعات سے پہلے محکمہ کے اہلکاروں و افسروں نے پانی بچانے اور لوگوں کو پانی کے تحفظ کے حوالے سے بیدار کرنے کے لیے حلف اٹھایا۔
محکمہ یوتھ سروسز کے ضلع افسر سنیل نے کہا 'اس ریلی کا مقصد لوگوں کو پانی کے تحفظ کے حوالے سے بیدار کرنا ہے۔ پانی کے بچاؤ اور پانی محفوظ کرنے کے سلسلے میں لوگوں کو بیدار کرنا بے حد ضروری ہے'۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ پانی کو اچھے سے استعمال کریں تاکہ آنے والی نسل کو دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
یہ بھی پڑھیے
شوپیان انکاؤنٹر ختم، لشکر مصطفیٰ کے چار عسکریت پسند ہلاک
واضح رہے کہ دنیا بھر میں آج 'ورلڈ واٹر ڈے' یعنی پانی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ سنہ 1992 سے پوری دنیا میں ورلڈ واٹر ڈے منانے کی شروعات کی گئی تھی. اس دن کا مقصد انسانوں کو پانی کے بچاؤ کے لیے بیدار کرنا ہے۔ زمین پر قریب اکہتر فیصد پانی موجود ہے اور انسان کے جسم کو بھی پانی کی ضرورت ہے۔