اس دوران ڈی آئی سی بڈگام کے جنرل منیجر، سی پی او بڈگام، سی ایم او بڈگام، ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر نیشنل رورل لائیولی ہڈ مشن (بڈگام) کے علاوہ ضلع کے کئی اعلیٰ عہدیدار موجود رہے۔
میٹنگ میں ڈی سی نے اس بات پر زور دیا کہ ضلع میں نیشنل رورل لائیولی ہڈ مشن کو کامیاب بنانے کے لیے ضلع بھر میں اسے نافذ کیا جائے تاکہ دیہی علاقوں کی خواتین کو فروغ ملے۔
میٹنگ کے دوران این آر ایل ایم کی ضلع پروگرام منیجر شنارا سجاد بتایا کہ گرام سبھا کے تحت دیہی علاقوں کی خواتین کے لیے بیداری مہم چلائی جا رہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ خواتین کو این آر ایل ایم کے تحت ملنے والے فوائد کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے ماہانہ میٹنگ منعقد ہوتی ہے اور اب تک 479 گاؤں، 37735 گھرانے، 4258 سیلف ہیلپ گروپس کو این آر ایل ایم کے تحت مدد حاصل ملی چکی ہے۔
میٹنگ میں ڈی سی نے ہدایت دی کہ بلاک لیول فیڈریشن کا انعقاد کیا جائے تاکہ جو بھی علاقے ابھی اس اسکیم سے فائدہ حاصل نہیں کرسکے ہیں انہیں بھی اسکیم کے فوائد حاصل ہوں۔
ڈی سی نے ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کاؤنسلنگ سینٹر کے کام کاج کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ آئی ٹی آئی بڈگام کے ساتھ مل کر ایک ہفتے کے اندر ضلعی سطح پر جاب فیئر منعقد کروائیں۔