ETV Bharat / state

بڈگام: معذور افراد میں وہیل چیئر، آلات سماعت تقسیم - تنگدستی کا شکار

جسمانی طور پر معذور افراد کی امداد کے لیے جہاں مختلف سرکاری محکمۂ جات اور غیر سرکاری تنظیمیں کام کررہی ہیں وہیں فوج بھی اس میں پیچھے نہیں۔

بڈگام: معذور افراد میں ویل چیئر، آلات سماعت تقسیم

author img

By

Published : Oct 18, 2021, 7:45 PM IST

جسمانی طور پر معذور افراد کے لیے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے انڈور اسٹیڈیم میں فوج کی 62 اور 5 آر آر نے ایک خصوصی کیمپ کا انعقاد کیا جس میں معذور افراد کو مختلف آلات فراہم کیے گئے۔

بڈگام: معذور افراد میں ویل چیئر، آلات سماعت تقسیم

فوج نے شری مہاویر وکلانگ ساہتیہ سمیتی کے اشتراک ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے معذور افراد میں وہیل چیئر، آلات سماعت کے علاوہ آرٹیفیشیل اعضاء تقسیم کئے۔

فوج اور این جی او کی جانب سے امداد فراہم کیے جانے پر مستحقین اور ان کے اہل خانہ نے خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کے بیشتر معذور افراد اور ان کے اہل خانہ مالی تنگدستی کا شکار ہونے کے سبب آلات سماعت، وہیل چیئر وغیرہ خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوج اور این جی او کی مدد کے سبب معذور افراد کو کافی حد تک راحت نصیب ہوگی، وہیں انہوں نے اس طرح کے پروگرامز مستقبل میں بھی منعقد کیے جانے اور دیگر مستحقین کی امداد کیے جانے کی بھی گزارش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.