ETV Bharat / state

بی ڈی سی چیئرمین فائرنگ میں ہلاک

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے کھاگ علاقے میں بی ڈی سی چیئرمین کو مشتبہ عسکریت پسندوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

author img

By

Published : Sep 23, 2020, 9:01 PM IST

Updated : Sep 23, 2020, 10:33 PM IST

بی ڈی سی چیئرمین فائرنگ میں ہلاک
بی ڈی سی چیئرمین فائرنگ میں ہلاک

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے کھاگ میں بدھ کی شام دیر گئے نامعلوم اسلحہ برداروں نے بلاک ڈیولپمنٹ کونسلر بوپیندر سنگھ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم اسلحہ برداروں نے بدھ کی شام دیر گئے بوپیندر سنگھ پر ان کے آبائی گاؤں دلوش کھاگ میں گولیاں چلائیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ انہیں فوری طور نزدیکی طبی مرکز لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ایک رپورٹ کے مطابق بوپیندر سنگھ نے پنچایت انتخابات میں بحیثیت آزاد امیدوار حصہ لیا تھا اور انہیں پی ڈی پی کی حمایت حاصل تھی۔

دریں اثنا نیشنل کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بوپیندر سنگھ کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Last Updated : Sep 23, 2020, 10:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.