بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں کرشی وگیان کیندر بڈگام، سکاسٹ کشمیر نے بیک ٹو ولیج پروگرام کے NFSM-Pulses برائے سال 2022-2023 CFLD پروگرام کے تحت کسانوں کو مٹر کا بیج تقسیم کیا گیا یہ بیج فاجی پورہ اور خانصاحب (کلسٹر-1) کے کسانوں کو فراہم کیے گئے جبکہ اس ضمن میں کسانوں کو ضروری معلومات بھی فراہم کی گئی۔ اسی سے قبل ہمچی پورہ کھاگ کے کساونوں کو بھی بیج فراہم کیے گئے تھے۔ Pea Seeds Distributed among Budgam Farmers
اس موقع پر سینئر سائنسدان اور اے ایم پی ہیڈ کے وی کے بڈگام، ڈاکٹر بلال احمد لون نے کسانوں کو جدید سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طرز پر کاشت کاری کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے اس حوالہ سے کسانوں کو آگاہی بھی فراہم کی۔ مٹر بیج کی تقسیم سے قبل کسانوں کو کھیتوں میں مٹر کی کاشت اور بیج کی پیداوار کی تکنیک کے بارے میں جانکاری بھی فراہم کی گئی۔ Pea Seeds Distributed among Farmers in Budgam
مزید پڑھیں: Maize Hybrid Seed Distributed in Ganderbal: کسانوں میں مکئی کا ہائبرڈ بیج تقسیم
پروگرام کے دوران فیلڈ مٹر اور ورمی کمپوسٹ کی زیادہ پیداوار دینے والی قسم کا معیاری بیج ڈاکٹر بھینیش شکیل (سائنٹسٹ ہوم سائنس)، ڈاکٹر وسیم یوسف (سائنسسٹ پلانٹ پروٹیکشن)، ڈاکٹر صبیہ اختر (انچارج CFLD) کی موجودگی میں کسانوں کو تقسیم کیا گیا۔ Back To village IV Pea Seeds Distributed in Budgam