بڈگام: جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے چرار شریف میں آرمی کی جانب سے کشمیر پریمیئر لیگ کے کوالیفائر مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ انڈیئن آرمی کا کہنا ہے کہ 'کشمیر کے نوجوانوں کو کھیل کود میں زیادہ سے زیادہ شامل کرنا ہے تاکہ کھیلوں کو فروغ دیا جا سکے اور نوجوانوں میں اسپورٹس مین شپ کا جذبہ پیدا کیا جا سکے۔' Army Organised Kashmir Premier League in Charari Sharief
یہ بھی پڑھیں: بڈگام پولیس نے کشمیر پریمیئر لیگ کی فاتح ٹیم کو اعزاز سے نوازا
پری کوالیفائر میچز میں ضلع بڈگام کی کُل 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ بہترین ٹیم 16 جولائی سے شروع ہونے والے لیگ میچوں میں مزید ضلع کی نمائندگی کرے گی۔ کشمیر پریمیئر لیگ میں گزشتہ برس کی چیمپیئن ٹیم بڈگام بریوز بھی حصہ لے گی۔' Budgam total team in Kashmir Premier League