ETV Bharat / state

Sheikh ul Alam Urs چرار شریف بڈگام میں حضرت شیخ العالم شیخ نور الدین نورانیؒ کا سالانہ عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا

شیخ نور الدین نورانیؒ اپنے زمانے کے معروف صوفی بزرگ تھے۔ کشمیر کے لوگ انہیں "نندہ رشی" اور "نور الدین ولی" کے ناموں سے بھی یاد کرتے ہیں۔ آپ نے کشمیر میں تبلیغ اسلام کے سلسلے میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں، اس لیے انہیں "شیخ العالم" کے خطاب سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔

Etv Bharat
چرار شریف بڈگام میں حضرت شیخ العالم شیخ نور الدین نورانیؒ کا سالانہ عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 13, 2023, 6:15 PM IST

بڈگام: جموں وکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے چرار شریف علاقے میں جمعے کو بلند پایہ ولی کامل حضرت شیخ نور الدین نورانیؒ کا عرس مبارک انتہائی تزک و احتشام اور مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔
چرار شریف میں عقیدت مندوں کا تانتا بندھا رہا اور نماز جمعہ کے موقع پر ہزاروں کی تعداد میں زائرین نے باجماعت نماز ادا کی۔

ذرائع کے مطابق عقیدت مند جوش خروش کے ساتھ آستانہ عالیہ کے احاطے میں داخل ہو رہے تھے اور اپنے اپنے حاجات کی روانی کے لئے دعائیں کر رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ نماز جمعہ میں کافی بڑی تعداد میں نمازیوں جن میں مردو زن شامل تھے، نے شرکت کی۔

معلوم ہوا ہے کہ رات بھر آستانہ عالیہ چرار شریف میں زائرین کی ایک بڑی تعداد نے شب خوانی کی جس دوران امن و سلامتی کے لئے خصوصی دعاوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔

اس عرس مبارک کے موقع پر وادی کے گوشہ و کنار سے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند اس ولی بزرگ کے آستانہ عالیہ پر حاضر ہو جایا کرتے ہیں اور اپنے اپنے حاجات کی روائی کے لئے دعائیں مانگا کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: Birth Place Of Sheikh Noor Ud Din Noorani شیخ العالم ؒ کی جائے پیدائش کیموہ پر توجہ دینے کی ضرورت

بچوں اور خواتین سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے ان کے آستانہ عالیہ پر حاضری دی اور اپنی مرادیں پانے کے لئے دعائیں کیں۔ اس موقعہ پر مذہبی اسکالروں اور مبلغین نے حضرت شیخ العالمؒ کے طرز حیات اور تعلیمات پر روشنی ڈالی۔
تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے مبلغین نے لوگوں کو شیخ العالم (رح) کی تعلیمات اور طرز حیات کو اپنانے پر زور دیا۔
چرار شریف میں واقع آستان علمدار کشمیر لاکھوں روحانیت کے متلاشیوں کا روحانی مرکز ہے جہاں سال بھر عقیدت مندوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔ اس آستان عالیہ پر جہاں لوگ روحانی فیوض و برکات سے فیضیاب ہوجاتے ہیں، وہیں دنیا کی مختلف پریشانیوں میں گھرے لوگ اور حاجت مند بھی دست بدعا ہو کر مستفید ہوجاتے ہیں۔

واضح رہے کہ حضرت شیخ نور الدین نورانیؒ اپنے زمانے کے معروف صوفی بزرگ تھے۔ کشمیر کے لوگ انہیں "نندہ رشی" اور "نور الدین ولی" کے ناموں سے بھی یاد کرتے ہیں۔ آپ نے کشمیر میں تبلیغ اسلام کے سلسلے میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں، اس لیے انہیں "شیخ العالم" کے خطاب سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔

(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.