اس موقع پر جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسن ؑ کی سیرت طیبہ اور کردار و عمل کے مختلف گوشوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ امام حسن ؑ صورت اور حلیہ میں اپنے نانا رسول اکرم ؐ سے سب سے زیادہ مشابہ تھے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ ان سے ملنے اور ان کی ملاقات کے مشتاق رہتے تھے۔ آپ ؑ زہد و تقویٰ علم و عرفان حلیمی و بردباری تدبر اور فہم فراست میں اپنی مثال آپ تھے۔Birth Anniversary Of Imam Hassan
یہ بھی پڑھیں: مرادآباد: حضرت امام حسنؓ کی یاد میں جلوس کا اہتمام
انہوں نے کہا کہ امام عالی مقام ؑ نے اپنی شریف النفسی سخاوت اور انسان دوستی سے اپنے بد ترین دشمنوں کو بھی ندامت کا مظاہرہ کرنے پر مجبور کیا۔ انہوں نے کہا کہ امام حسن ؑ نے امت کو جوڑنے اور باہمی انتشار کے سد باب کے لئے بے پناہ جذبہ ایثار کا مظاہرہ کیا۔ اپنے ظاہری منصب سے دستبرداری اختیار کی۔ آغا صاحب نے کہا کہ حضرت امام حسن ؑ کا کردار و عمل اور سیاسی تدبر ہر دور میں مسلمانوں کے باہمی اتحاد کی حفاظت کے لئے ایک نقش راہ ہے۔Birth Anniversary Of Imam Hassan