ETV Bharat / state

Anjuman E Sharie Shian Eid Prayers انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام وادی کے اطراف و اکناف میں نماز عید کے اجتماعات - EID SIGNIFANCE

اسلامی کیلنڈر کے مطابق سنہ دو ہجری میں رمضان کے روزے مسلمانوں پر فرض کئے گئے اور اس کے بعد عید کا سلسلہ شروع ہوا۔ عید کے دن اللہ کی عبادت کے ساتھ ساتھ لوگ اللہ کا شکر بھی ادا کرتے ہیں کہ اس نے انہیں 30 روزے رکھنے کی توفیق دی۔

Eanjuman-e-sharie-shian-held-eid-prayers-in-jk
انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام وادی کے اطراف و اکناف میں نماز عید کے اجتماعات
author img

By

Published : Apr 22, 2023, 4:54 PM IST

بڈگام: جموں و کشمیر انجمن شرعی شیریان کے اہتمام سے وادی کے اطراف و اکناف میں نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔اس دوران نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی امام باڑہ بڈگام میں منعقد ہوا جہاں تنظیم کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی اقتدا میں نماز عید ادا کی گئی۔اس موقعہ پر آغا صاحب نے فلسفہ عید الفطر پر تفصیلی روشنی ڈالی اور فرزندان تو حید کو عید مبارک پیش کی۔

جن دیگر مقامات پر نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے ان میں قدیمی امام باڑہ حسن آباد سرینگر ،امام باڑہ یاگی پورہ ماگام ،خانقاہ میرشمس الدین اراکی ؒ جڈی بل، آستان شریف چاڈورہ، امام باڑہ گامدو سوناواری،جامع مسجد نوگام سنمبل نوگام، امام باڑہ چھتر گام چاڈورہ،جامع مسجد آبی گزر سرینگر ، جامع مسجد سونہ پاہ بیروہ،جامع مسجد اسکندر پورہ بیروہ،امام باڑہ سوٹھ کٹر باغ چاڈورہ،امام باڑہ صوفی پورہ پہلگام،امام باڑہ پونچھ گنڈ بیروہ،امام باڑہ کمل کوٹ اوڑی،جامع مسجد شریف گریند کلان بڈگام،امام باڑہ ڈب گاندر بل وغیرہ شامل ہیں۔

عید الفطر یا چھوٹی عید کے سلسلے میں وادی کے طول و عرض کی مساجد ، عید گاہوں اور امام بارگاہوں میں عیدین کی دوگانہ نماز کے روح پرور اجتامعات منعقد ہوئے۔عید الفطر کے ان روح پرور اجتماعات میں وادی میں مکمل امن و امان کی بحالی، ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

مزید پڑھیں: Eid ul Fitr 2023 درگاہ حضرت بل سرینگر میں ہزاروں فرزندان توحید نے نماز عید ادا کی

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوا جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے نماز عید ادا کی۔وادی میں نماز عیدین کے اجتماعات میں خطباء و علمائے کرام نے عید الفطر کی اہمیت، فضلیت بیان کرنے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی پر زور دیا گیا۔دریں اثنا انتظامیہ نے تاریخی جامع مسجد سری نگر میں نماز عید ادا کرنے کی اجازت نہیں دی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.