ETV Bharat / state

Ab Rahim Rather جے کے ایس ایس بی کے امتحانات میں فراڈ کے باوجود امتحان جاری رکھنے کی اجازت کیوں، عبدالرحیم راتھر

author img

By

Published : Dec 11, 2022, 10:39 AM IST

این سی رہنما عبدالرحیم راتھر نے کہا کہ ووٹر کا یہ فرض ہے کہ وہ اس پہلو پر توجہ دے کہ وہ آخر کس کے حق میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے امتحانات میں ہونے والی بدعنوانی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہ اگر جے کے ایس ایس بی کے امتحانات میں فراڈ ہوا ہے تو پھر امتحان جاری رکھنے کی اجازت کیوں دی جارہی ہے؟ Ab Rahim Rather attended party workers meet-up at Kremshora Khansahi

عبدالرحیم راتھر
عبدالرحیم راتھر

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے کرمشورہ خانصاحب میں پارٹی کارکنان کی جانب سے منعقدمیٹنگ میں نیشنل کانفرنس کے رہنما عبد الرحیم راتھر نے شرکت کی اور پارٹی کے کارکنان سے خطاب کیا ۔اس موقع پر عبدالرحیم راتھر نے کہا کہ ووٹر کا یہ فرض ہے کہ وہ اس پہلو پر توجہ دے کہ وہ آخر کس کے حق میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے امتحانات میں ہونے والے بد عنوانی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہ اگر جے کے ایس ایس بی کے امتحانات میں فراڈ ہوا ہے تو پھر امتحان جاری رکھنے کی اجازت کیوں دی جارہی ہے؟ Ab Rahim Rather attended party workers meet-up at Kremshora Khansahi

عبدالرحیم راتھر
انہوں نے مزید کہا کہ بنیادی ضرورتوں کی اشیا میں قیمتیں بڑھ رہی ہیں لیکن ایل جی انتظامیہ اس معاملہ کی طرف توجہ نہیں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے دور میں زیادہ تر اشیاء ٹیکس سے فری تھیں۔انہوں نےسیب کی قیمتوں میں کمی سے متعلق کہا کہ اگر ہم کشمیر سے عمدہ قسم کے سیب فراہم کر رہے ہیں تو پھر وہ دوسرے ممالک سے کیوں درآمد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں مسلسل چار ماہ سے کوئی حکومت نہیں ہے یہ کشمریوں کے ساتھ زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی کی تقرریاں کی ہیں تو وہ انہیں علاقوں میں جانے کی اجازت کیوں نہیں دے رہی۔اس پارٹی اجلاس میں سیف الدین بھٹ انچارج خانصاحب حلقہ، بشیر احمد بٹ، ڈی ڈی سی خانصاحب بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں:Rahim Rather Press Conference: 'مجھ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.