بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے زئی پورہ چرار شریف علاقے میں جمعے کے روز تہری کھانے کے بعد 39 افراد اچانک بیمار پڑ گئے اور اُنہیں سب ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے 18 افراد کو سرینگر ریفر کیا گیا۔Food Poisoning in Budgam
بتایا جارہا ہے کہ زئی پورہ چرار شریف میں اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب تہری کھانے کے بعد 39 افراد بیمار پڑ گئے اور اُنہیں فوری طور پر سب ضلع ہسپتال چرار شریف منتقل کیا گیا۔ابتدائی علاج ومعالجہ کے بعد 15بچوں سمیت 18 کو سرینگر ریفر کیا گیا۔
سب ضلع ہسپتال چرار شریف میں تعینات ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ زگی پورہ چرار شریف سے قریباً 39افراد اچانک بیمار پڑ گئے۔انہوں نے بتایا کہ تہری کھانے کے بعد اچانک 39 افراد دست، قے اور بخار میں مبتلا ہو ئے اور اُن پر گشی طاری ہوئی۔موصوف نے کہا کہ 18افراد کو مزید علاج ومعالجہ کی خاطر سرینگر منتقل کیا گیا جن میں سے 15 بچوں کو سونہ وار اور 3 کو صدر ہسپتال سرینگر پہنچایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
بلاک میڈیکل آفیسر چرار شریف ڈاکٹر تصور نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ زئی پورہ چرار شریف سے 39 افراد کو ہسپتال لایا گیا۔انہوں نے کہاکہ 15بچوں کو سرینگر کے بچہ ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 3صدر ہسپتال میں بھرتی کیے گئے۔
دریں اثنا زئی پورہ چرار شریف میں تہری کھانے کے بعد 39 افراد کو ہسپتال منتقل کرنے کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا اور لوگ اپنے بچوں کی خیر و عافیت دریافت کرنے کی خاطر ہسپتال پہنچے۔