بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں منگل کو ایک 35 سالہ شخص کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔ 35 year Old Man Electrocuted to Death in Budgamذرائع نے بتایا کہ ضلع کے چوندہ پورہ میں ایک شخص درختوں کی شاخ تراشی کر رہا تھا جس دوران وہ ہائی ٹینشن (ایچ ٹی) ترسیلی لائن کے راست رابطے میں آ گیا، جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق ترسیلی لائن کے راست رابطے میں آکر 35سالہ غلام مصطفی ٹھوکر نامی شخص زور دار کرنٹ لگنے کے نتیجے میں زمین پر آ گرا۔ مقامی باشندوں نے غلام مصطفیٰ کو فوری طور نزدیکی اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کرنے کے بعد کہا کہ اسپتال پہنچانے سے قبل ہی اس کی موت واقع ہو چکی تھی۔ بڈگام پولیس نے اس ضمن میں مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی۔
- مزید پڑھیں: بڈگام: کرنٹ لگنے سے لائن مین کی موت