ETV Bharat / state

بڈگام: مرغ فارم سے نوجوان کی لاش برآمد - موت واقع ہوئی ہے

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں مرغ فارم کی نگرانی کر رہے ایک شخص کی موت واقع ہو گئی ہے۔

بڈگام: نوجوان کی مرغ فارم میں موت
بڈگام: نوجوان کی مرغ فارم میں موت
author img

By

Published : Jun 29, 2020, 7:05 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چوندہ پورہ علاقے میں واقع ایک مرغ فارم میں کام کر رہے ملازم کی موت واقع ہو گئی۔

بڈگام کے ہکھ لترہ، بیروہ سے تعلق رکھنے والے ہلال احمد بٹ ولد عبدالعزیز بٹ نامی 30 ساله شخص چوندہ پورہ میں واقع ایک مرغ فارم میں پچھلے 5 برسوں سے کام کر رہا تھا جسکی دوران شب فارم کی نگرانی کرتے ہوئے موت واقع ہو گئی۔

پیر کی صبح جب فارم پر دیگر ملازمین پہنچے تو انہوں نے ہلال کو مردہ پایا جس کی اطلاع انہوں نے بڈگام پولیس کو دی۔

پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی جہاں ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ دل کا دورہ پڑنے سے ہلال کی موت واقع ہوئی ہے۔

وہیں ہلال کی موت کی خبر جب اس کے آبائی گاؤں ہکھ لترہ پہنچی تو علاقے میں صف ماتم بچھ گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.