ETV Bharat / state

لاپتہ معصوم کی لاش برآمد

لوگوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر بھی برہان کی گمشدگی کی اطلاع دی تھی لیکن سبھی کوششیں بے سود ثابت ہوئیں۔

گذشتہ روز سے لاپتہ معصوم کی لاش برامد
گذشتہ روز سے لاپتہ معصوم کی لاش برامد
author img

By

Published : Dec 2, 2020, 1:44 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے بیروہ علاقے کے چیوڈارہ میں گزشتہ روز چار بجے لاپتہ ہونے والے تین سالہ بچے کی لاش آج صبح نزدیکی کھیت سے برآمد ہوئی۔

لواحقین کے مطابق تین سالہ برہان اپنے گھر کے صحن میں کھیل رہا تھا جس دوران وہ اچانک غائب ہوگیا۔ پہلے انہوں نے اس جانب زیادہ توجہ نہیں دی۔ تاہم بعد میں انہوں نے اس کو معمول کے مطابق تلاش کرنا شروع کیا۔

گھر والوں نے کہا کہ 'ہم نے جب اپنے ہمسایہ گھروں اور آس پڑوس میں اس کی تلاش شروع کی۔ تاہم برہان کا کوئی سراغ نہیں ملا۔'

گھر والوں نے بعد میں لاؤڈ اسپیکر پر اعلان بھی کر دیا اور گاؤں میں لوگوں سے اپیل کی کہ برہان کو ڈھونڈنے میں ان کی مدد کی جائے لیکن برہان کو ڈھوندنے کی تمام کوششیں ناکام رہیں۔

لوگوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر بھی برہان کی گمشدگی کی اطلاع دی تھی لیکن سبھی کوششیں بے سود ثابت ہوئیں۔

لواحقین اور مقامی لوگوں نے رات 12 بجے تک اس کی تلاش کی مگر کسی طرف سے بھی کوئی نشان نہ مل پایا۔ اس دوران اہل خانہ نے نزدیکی پولیس اسٹیشن بیروہ کو برہان کی گمشدگی کی اطلاع دی۔
آج صبح بچوں نے برہان احمد نجار کی لاش کو نزدیکی وانہامہ کے کھیت میں دیکھا اور لوگوں کو خبر دی جس کے بعد کھیت سے برہان کی لاش کو برآمد کیا گیا۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جب پولیس سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ ابھی تک اس کی موت کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے۔ اس سلسلہ میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.