ETV Bharat / state

Mob Lynching in Bihar: ماب لنچنگ میں نوجوان کی موت - بہار میں ماب لنچنگ

سمستی پور میں ایک بار پھر ہجوم نے قانون کو اپنے ہاتھ میں لیا اور جانور چوری کرنے کے الزام میں ایک شخص کی بے دردی سے پٹائی کر دی جس کی وجہ سے نوجوان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس ماب لنچنگ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ Samastipur Mob Lynching Viral Video

Mob Lynching in Bihar
ماب لنچنگ میں نوجوان کی موت
author img

By

Published : Aug 1, 2022, 5:58 PM IST

Updated : Aug 1, 2022, 7:21 PM IST

سمستی پور: بہار کے سمستی پور میں ماب لنچنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ضلع کے وبھوتی پور تھانہ علاقے میں گاؤں والوں نے ایک نوجوان کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہلاک شخص بیل چوری کرنے کے ارادے سے آیا تھا اور لوگوں نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور بے دردی سے پٹائی کردی جس کی وجہ سے نوجوان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ Youth Beaten to Death in Samastipur

ماب لنچنگ میں نوجوان کی موت

تفصیلات کے مطابق معاملہ وبھوتی پور تھانہ علاقہ کے چکحبیب وارڈ نمبر 9 کا ہے، جہاں یکم اگست کی رات ایک بجے سکھ لال ساہنی کے گھر پہنچے تین افراد مبینہ طور پر بیل چوری کر رہے تھے۔ اس دوران گھر کے مالک اور آس پاس کے لوگوں کو اس کا علم ہوا۔ پھر سب نے مل کر ایک شخص کو پکڑ کر اسے بری طرح پیٹا جس میں اس کی موت ہوگئی۔ اسی دوران اس کے دو ساتھ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ یہ واقعہ یکم اگست کی رات ایک بجے پیش آیا۔ مقتول نوجوان کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ ویڈیو کی بنیاد پر لوگوں کو نشان زد کیا جا رہا ہے۔ اس معاملے میں ابھی تک کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے۔ تاہم پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Last Updated : Aug 1, 2022, 7:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.