ریاست بہار کے ضلع کیمور میں تھانہ کدرہ کے سکری گاؤں میں ایک نوجوان کے قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
بتایا جارہا کہ 'نوجوان گاؤں کی ایک شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے ضلع روہتاس سے آیا ہوا تھا۔ حالانکہ ابھی تک اس قتل کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
لیکن پولیس نے اس کیس کو لے کر ضروری کارروائی شروع کردی ہے۔ اس واقعے کے بعد مقتول کے لواحقین میں غم و غصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویشالی میں کسان کا مبینہ قتل
متوفی کا نام ویویک سنگھ ولد راجیش سنگھ بتایا گیا ہے، جو چناری پولیس اسٹیشن کے سریا گاؤں کا رہائشی ہے، جو اپنے گاؤں سے کدرہ شادی میں شریک ہونے آیا تھا۔