ETV Bharat / state

Political Leaders Slams Bihar Govt سنہ 2022، بہار کی اردو آبادی کے لیے مایوس کن یا تشفی بخش۔۔؟ - اردو کے لیے یہ سال کیسا رہا

سال 2022 آخری مرحلہ میں ہے یہ سال کئی معنوں میں اہمیت کا حامل رہا لیکن رواں سال بہار میں اردو آبادی کے لیے گزشتہ سالوں کی طرح تشفی بخش نہیں رہا۔ Political Leaders Slams Bihar Govt

سنہ 2022، بہار کی اردو آبادی کے لیے مایوس کن یا تشفی بخش۔۔؟

author img

By

Published : Dec 25, 2022, 12:43 PM IST

پٹنہ: سال 2022 میں بہار میں جتنے بھی اقلیتی ادارے ہیں جہاں سے اردو زبان و ادب کو فروغ حاصل ہوتا ہے وہ اس سال بھی خالی رہے، ساتھ ہی یہ سال اردو اساتذہ کے لیے بھی مایوس کن رہا، بارہ ہزار اردو، بنگلہ اسپیشل ٹی ای ٹی امیدواروں کو اس سال بھی مایوسی ہاتھ لگی، یہ امیدوار گزشتہ چار سالوں سے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، لیکن جب بہار میں این ڈی اے اتحاد کی حکومت تھی تب بھی اور اب جب کہ بہار میں عظیم اتحاد کی حکومت قائم ہے پھر بھی اردو کے مسائل حل نہیں ہوئے، جب کہ حکومت میں شامل ہونے سے قبل راشٹریہ جنتادل کے اعلیٰ رہنما نے اردو کے ساتھ ہو رہی ناانصافی پر آواز اٹھاتے ہوئے نظر آتے تھے لیکن اب خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ Political Leaders Reaction On Bihar Govt

سنہ 2022، بہار کی اردو آبادی کے لیے مایوس کن یا تشفی بخش۔۔؟

نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے مختلف رہنماؤں سے بات چیت کرتے ہوئے جاننے کی کوشش کی کہ اردو کے فروغ و ترویج کے لحاظ سے یہ سال کیسا رہا؟ اس سوال کے جواب میں ایم آئی ایم کے ریاستی جنرل سکریٹری انجینئر آفتاب عالم نے کہا کہ اردو کی ترویج و اشاعت اور فروغ کے لحاظ سے یہ سال مایوس کن رہا، بہار میں اقلیتوں کے مسائل جوں کے توں ہیں، حکومت میں لوگ بدل رہے ہیں لیکن اقلیتوں کے مسائل حل ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں، سابقہ کی طرح آج بھی بہار میں اردو کے ساتھ ناانصافی بدستور جاری ہے، خود کو سیکولرازم کا علمبردار کہنے والے پارٹی کے مسلم لیڈران چپی سادھے ہوئے ہیں، عوام نے انہیں جن مسائل کے لیے ایوان میں بھیجا تھا وہ سب مصلحت کی چادر اوڑھے بیٹھے ہوئے ہیں، بہار کی عوام کو موجودہ عظیم اتحاد حکومت سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں جس پر حکومت ناکام ثابت ہوئی ہے، ان چار سالوں میں بھی بہار اردو اکادمی کے سکریٹری شپ کا عہدہ خالی رہ گیا، مدرسہ بورڈ میں چیئرمین کا عہدہ خالی ہے، اردو مشاورتی بورڈ تشکیل نہیں ہو سکی، اسپیشل ٹی ای ٹی کے کامیاب امیدوار در در کی ٹھوکر کھانے پر مجبور ہیں، ان تمام مسائل پر نتیش حکومت خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ Political Leaders Slams Bihar Govt

بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی ترجمان ونود شرما نے کہا کہ کل تک ہم پر الزامات عائد کر کے اقلیتوں کو ورغلایا جاتا تھے کہ ہم کام نہیں کرنے دیتے ہیں جو سراسر جھوٹ پر مبنی ہے، اب تو پچھلے چار مہینے سے آر جے ڈی و نتیش حکومت میں شامل ہے، پھر اتنی تاخیر کیوں؟ جب ووٹ کا وقت آتا ہے تو آر جے ڈی و جے ڈی یو کے لوگ اقلیتوں کو سبز باغ دکھا کر ووٹ تو حاصل کر لیتے ہیں لیکن اس کے بعد دودھ میں گری مکھی کی طرح پھینک دیتے ہیں، اقتدار میں شامل سی پی آئی لیڈر و رکن اسمبلی محبوب عالم نے کہا کہ ہماری حکومت اردو کے تئیں سنجیدہ ہے، اردو کے جو بھی مسائل ہیں خواہ وہ اردو اساتذہ کا ہو یا اردو اداروں کا، سبھی ترجیحات کی بنیاد پر حل کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : Dr B H Khan Passed Away معروف آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر بی ایچ خان کا انتقال

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.